Site icon اردو

دہلی-این سی آر کے کئی علاقوں میں آج پھر بوندا باندی کا امکان


محکمہ موسمیات کے مطابق آج دہلی کے کئی علاقوں جیسے کراول نگر، دلشاد گارڈن، سیما پوری، شاہدرہ، وویک وہار، پریت وہار، آیا نگر وغیرہ  میں ہلکی بارش رہنے کا امکان ہے۔

" class="qt-image"/>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

"/>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

دہلی-این سی آر سمیت شمالی ہندوستان کے کئی علاقے سردی اور دھند سے متاثر ہیں۔ ہفتہ کی شام دہلی کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 7.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق صبح کے وقت گھنی دھند کی وجہ سے حد نگاہ بہت کم تھی جس کی وجہ سے کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، آج یعنی اتوار کو دہلی-این سی آر کے کئی علاقوں جیسے کراول نگر، دلشاد گارڈن، سیما پوری، شاہدرہ، وویک وہار، پریت وہار، جعفر پور، نجف گڑھ، دوارکا، اکشردھام، آیا نگر میں ہلکی بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔آئی ایم ڈی کے مطابق ہفتہ کو ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد ریکارڈ کیا گیا، ہلکی بارش اور دھند کے باعث سردی کا اثر مزید بڑھ گیا۔

وہیں پہاڑوں پر بھی سردی کا قہر جاری ہے۔ ہماچل پردیش میں ٹھنڈی ہواؤں کا اثر جاری ہے۔ مقامی محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز زیریں علاقوں اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشن گوئی کی ہے جب کہ درمیانی اور بلند پہاڑیوں پر کچھ مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔

کم سے کم درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔ لاہول اور سپیتی میں تبو میں رات کا سب سے کم درجہ حرارت منفی 10.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، اس کے بعد سمدھو میں منفی 5.9 ڈگری، کوکمسیری میں منفی 4.9 ڈگری اور منالی میں منفی 0.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source link

Share this:

Exit mobile version