Site icon اردو

قنوج میں ریلوے اسٹیشن کا تعمیراتی حصہ منہدم، درجنوں مزدور ملبے میں دبے، ہلاکتوں کا خدشہ


وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن میں تیزی لائیں اور زخمیوں کے علاج معالجے کا مناسب بندوبست کریں۔ وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

حادثے کے بعد ریلوے، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق ملبے کے نیچے دبے مزدوروں کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔ مقامی لوگ بھی امدادی سرگرمیوں میں شامل ہو کر ریسکیو ٹیموں کا ساتھ دے رہے ہیں۔



Source link

Exit mobile version