Site icon اردو

چندرشیکھر آزاد کی ’آزاد سماج پارٹی‘ نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے 5 سیٹوں پر کیا امیدواروں کا اعلان


چندر شیکھر آزاد کی پارٹی نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے 5 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا۔ پارٹی نے اوکھلا، سنگم وِہار، امبیڈکر نگر، بُراڑی اور وِکاس پوری سیٹوں پر اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے

" class="qt-image"/>

چندرشیکھر / آئی اے این ایس

"/>

چندرشیکھر / آئی اے این ایس

چندرشیکھر آزاد کی آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) نے دہلی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے پانچ سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے اوکھلا، سنگم وِہار، امبیڈکر نگر، بُراڑی اور وِکاس پوری اسمبلی سیٹوں پر اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوز پورٹل ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق، آزاد سماج پارٹی کی طرف سے اوکھلا سے شیر خان کو امیدوار مقرر کیا گیا ہے، جب کہ سنگم وِہار سے سیراج الدین، امبیڈکر نگر سے درشن چندیلہ، بُراڑی سے امت کمار گرجر اور وِکاس پوری سے اُمیش چوہان کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ آزاد سماج پارٹی کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے تحت وہ دہلی میں اپنی سیاسی موجودگی مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

چندرشیکھر آزاد نے کہا کہ ان کی پارٹی کا مقصد سماج کے پسماندہ طبقوں کی آواز بننا ہے اور وہ ان انتخابات میں کامیابی کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔ انہوں نے 2020 میں آزاد سماج پارٹی کی بنیاد رکھی تھی تاکہ وہ دلتوں اور دیگر پسماندہ طبقوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھا سکیں۔ اس سے قبل، آزاد سماج پارٹی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں بھی اپنے امیدواروں کو میدان میں اُتارا تھا اور جے جے پی کے ساتھ اتحاد قائم کیا تھا۔

دہلی اسمبلی انتخابات 5 فروری کو ایک ہی مرحلے میں ہوں گے، اور نتائج 8 فروری کو آئيں گے۔ گزشتہ دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے 62 سیٹیں جیت کر بھاری اکثریت حاصل کی تھی، جب کہ بی جے پی کو صرف 8 سیٹیں ملی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source link

Share this:

Exit mobile version