Site icon اردو

غزہ میں جنگ بندی، قیدیوں سے متعلق معاہدے کے بہت قریب ہیں، امریکا


امریکا کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں سے متعلق معاہدے کے بہت قریب ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پیرس میں فرانسیسی ہم منصب جین نول بیروٹ کے ساتھ پریس کانفرنس میں  تصدیق کی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی بہت قریب ہے جبکہ یرغمالیوں کے حوالے سے بھی معاہدہ بہت جلد ہونے کا امکان ہے۔  

غزہ میں جنگ بندی کے لیے قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔ قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ  غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات تکنیکی سطح پر جاری ہیں اور وفود قاہرہ اور دوحہ میں مسلسل ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ اسرائیل نے فلسطین کی غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی کے حوالے سے حماس پر نئے الزامات عائد کیے ہیں۔

 اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ایڈن بار ٹال نے کہا کہ کسی معاہدے پر پہنچنے کا واحد راستہ تحریک حماس پر دباؤ ڈالنا ہے۔ جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے حماس پر اثر و رسوخ رکھنے والے ممالک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ حماس غمالیوں کی رہائی میں واحد رکاوٹ ہے۔

دوسری جانب حماس نے اسرائیل کی جانب سے پیش کی گئی 34 قیدیوں کی فہرست سے اتفاق کیا ہے۔ قیدیوں کا تبادلہ ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے تحت کیا جائے گا۔ حماس کا کہنا ہے کہ کوئی بھی معاہدہ اسرائیل کے غزہ سے انخلا اور مستقل جنگ بندی سے مشروط ہے۔





Source link

Exit mobile version