Site icon اردو

کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو سروسز کو علیحدہ کرنے کی منظوری دے دی گئی



اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے 2 اداروں کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو سروسز کو علیحدہ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروسز اور کسٹم کی تقسیم 31 مارچ تک کی جائے گی، آئی آر ایس سیلز ٹیکس، انکم اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کرتا ہے، کسٹمز سرحدوں کے آر پار اشیا کی تجارت پر لیویز عائد کرتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اصلاحات میں ایف بی آر کی فعالیت اور فیصلہ سازی کی نگرانی کے لیے 3 الگ الگ بورڈز کا تصور پیش کیا گیا، جس میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے متعلق پالیسیاں تیار کرنے کے لیے پالیسی بورڈ کا قیام بھی شامل تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کی سربراہی میں بننے والے بورڈ میں نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے ارکان شامل ہوں گے۔





Source link

Exit mobile version