Site icon اردو

غازی آباد میں چوروں سے ہوشیار! 365 دنوں میں 225 ریل مسافروں کے سامان چوری


غازی آباد میں ٹرینوں میں چوروں نے ہنگامہ برپا کیا ہوا ہے۔ چوروں کی اس حرکت سے ٹرین میں سفر کرنے والے مسافر کافی پریشان ہیں اور مسلسل ان دنوں جی آر پی تھانہ پہنچ کر کوئی نہ کوئی داروغہ کو اپنی آپ بیتی سنا رہا ہوتا ہے۔ کوئی قیمتی موبائل تو کوئی لیپ ٹاپ چوری ہونے کی رپورٹ تھانہ میں درج کرا رہا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق جنوری سے لے کر 31 دسمبر 2024 تک جی آر پی تھانے میں کُل 225 مسافروں نے سامان چوری ہونے کی شکایت درج کرائی ہے۔ اس سلسلے میں جی آر پی نے مستعدی سے کام کرتے ہوئے مسافروں کے 40 موبائل برآمد کرتے ہوئے 164 ملزمین کو سلاخوں کے پیچھے بھی بھیج دیا ہے لیکن پھر بھی سامان چوری کی واردات رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔



Source link

Exit mobile version