Site icon اردو

ادے پور میں ٹریلر نے ٹیمپو میں ماری زوردار ٹکر، 5 افراد کی موت، 8 سنگین طور پر زخمی


مہلوکین میں ایک بچی اور 4 خواتین شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، پولیس نے فرار ٹریلر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

" class="qt-image"/>

سڑک حادثہ / یو این آئی

"/>

سڑک حادثہ / یو این آئی

راجستھان کے ادے پور واقع شاہراہ پر ایک ٹریلر اور ٹیمپو کے درمیان دردناک ٹکر ہو گئی ہے۔ اس حادثہ میں ایک بچی اور 4 خواتین کی موت ہو گئی، جبکہ 8 دیگر افراد سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹریلر نے پیچھے سے ٹیمپو کو زوردار ٹکر مار دی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا اور پھر وہاں چیخ و پکار مچ گئی۔

حادثہ ادے پور پنڈواڑا شاہراہ پر ہوا ہے جہاں پہلے بھی کئی حادثات ہوتے رہے ہیں۔ اس شاہراہ پر ڈھلان کے سبب کئی بار بریک فیل ہونے اور کئی بار بڑی گاڑیوں کے بے قابو ہونے کی وجہ سے حادثات پیش آئے ہیں۔ 3 جنوری کو ایک تیز رفتار ٹریلر نے 3 پہیہ ٹیمپو کو ٹکر مار دی اور کہا جا رہا ہے کہ حادثہ ٹریلر کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

ٹریلر اور ٹیمپو کے درمیان ٹکر اتنی زوردار تھی کہ ٹیمپو کے پرخچے اڑ گئے اور اس میں موجود 4 خواتین سمیت ایک بچی کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہو گئی۔ اس حادثہ میں 8 زخمی ہوئے لوگوں کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے اور انھیں فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس حادثہ کی جانکاری ملتے ہی پولیس ایمبولنس کے ساتھ موقع پر پہنچی۔ پولیس نے سڑک پر زخمی حالت میں پڑے لوگوں کو دیکھا جو درد سے بے حال تھے۔ پہلی فرصت میں پولیس نے سبھی زخمیوں کو ایمبولنس کے ذریعہ قریبی اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد 4 خواتین اور ایک بچی کو مردہ قرار دے دیا۔ حادثہ کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور ٹریلر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم ڈرائیور کے خلاف کیس درج کر اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source link

Share this:

Exit mobile version