Site icon اردو

گورنر سندھ کا کراچی انٹرمیڈیٹ نتائج پر تشویش کا اظہار،رپورٹ طلب


گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کے نتائج پر طلبہ و طالبات کے عدم اطمینان پر نوٹس لے لیا۔

گورنر سندھ نے امتحانی نتائج پرطلبہ و طالبات کے عدم اطمینان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کے چیئرمین سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

گورنر سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امتحانی نتائج کی اسکروٹنی انتہائی ناگزیر ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کے طلبہ و طالبات کے خدشات دور کئے جائیں، اس سے قبل بھی طالبہ و طالبات اپنے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں، جبکہ کراچی کے طلبہ و طالبات کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔




Source link

Exit mobile version