Site icon اردو

پاکستان نے سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے نشست سنبھال لی


پاکستان نے آٹھویں بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے نشست سنبھال لی

۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے تقریب میں قومی پرچم نصب کیا، پاکستان جولائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔

تقریب سے خطاب میں پاکستانی متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان یو این چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر کار بند رہیگا، پاکستان مقبوضہ اور مظلوم اقوام کے حق خود ارادیت کیلئے آواز اٹھاتا رہیگا۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ تنازعات کے حل کیلئے سفارتکاری کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے،کثیر الجہتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون پر یقین رکھتے ہیں، ہماری کامیابی یواین چارٹر، سلامتی کونسل کے فیصلوں پرعملد رآمد میں ہے، پرامن و محفوظ دنیا کیلئے اجتماعی کوششوں میں کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان آٹھویں بار غیر مستقل رکن منتخب ہوا ہے۔گزشتہ سال جون میں پاکستان کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 193رکن ممالک میں سے 182 کے ووٹ ملے تھے۔

سلامتی کونسل 5 مستقل اور 10غیر مستقل ارکان پر مشتمل ہے۔ مستقل ارکان میں امریکا، برطانیہ،روس،چین اور فرانس شامل ہیں۔




Source link

Exit mobile version