نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے کسانوں کے حق میں عآپ لیڈر سنجے سنگھ کے بہنے والے آنسوؤں کو ’گھڑیالو آنسو‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ کیجریوال اور عآپ کے لیڈران کسان کی حمایت میں باتیں کر رہے ہیں جو صرف اور صرف ووٹ حاصل کرنے کی ایک سیاسی چال ہے۔ جب بی جے پی نے پارلیمنٹ میں کسان مخالف بل پیش کیا تھا تو سب سے پہلے کیجریوال نے 23 نومبر 2020 کو اس کی حمایت کی تھی۔ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی دونوں ایک ہی سکہ کے دو پہلو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدعنوانی، غلط حکمرانی اور عوام کو نظر انداز کرنے کے معاملے میں ’عآپ کا پاپ‘ بی جے پی کے برابر ہے، دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔