Site icon اردو

قوم کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا اس پر عمل کرنے کیلئے کوشاں ہیں: نائب وزیراعظم


نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے 2024 میں چیلنجز کو بہترین انداز میں ہینڈل کیا اور قوم کےساتھ جو وعدہ کیا تھا اس پر عمل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، معیشت کی صورتحال بہت بہتر ہورہی ہے اور دو روز قبل ہی وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ترقی کے لیے ’اڑان پاکستان‘ پروگرام کا افتتاح کیا۔

اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اسحٰق ڈار نے سب کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سال 2024 ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل تھا، گزشتہ سال الیکشن ہوئے،عوام نے ن لیگ کو مینڈیت دیا، امید ہے یہ سال پاکستان کے لیے بہترین سال ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2024 میں چیلنجز کو بہت بہترین انداز میں ہینڈل کیا، ہمیں بہت سارے چیلنجز کا سامنا تھا، کہا جارہا تھا کہ پاکستان سفارتی تنہائی کا شکار ہوگیا لیکن ہم نے حکومت میں آتے ہی ہر محاذ پر بہترین کام کیا جس کی وجہ سے سفارتی تنہائی کا پراپیگنڈا ہوا میں اڑ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جب حکومت سنبھالی تو مہنگائی عروج پر تھی جس میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی، اس وقت شرح سود 22 فیصد تھا جس میں کوئی کاروبار نہیں چل سکتا، ہم نے اس میں بھی کمی کی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ کے ترجمان کی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے، ممتاز زہرہ بلوچ کو وزیراعظم سے مشاورت کے بعد فرانس میں بطور سفیر تعینات کیا گیا ہے، نئے ترجمان شفقت خان کو مقرر کیا گیا ہے۔




Source link

Exit mobile version