Site icon اردو

اوم برلا کے رشتہ دار کے گھر پر چوروں نے کیا ہاتھ صاف، 1 کروڑ کی چوری سے متھرا پولیس میں ہڑکمپ


متھرا: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کے ایک رشتہ دار کپڑا کاروباری کے گھر ایک کروڑ روپے کی چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس اس معاملے کو چیلنج کے طور پر لے رہی ہے۔ ایس ایس پی نے اس واقعہ کا راز فاش کرنے کے لیے 6 ٹیمیں لگا دی ہیں۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ بغیر نمبر کی کار کی گھیرابندی میں لگی ہے۔ وہیں فوٹیج میں قید دو شاطروں کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کاروباری کے نوکر اور نزدیکی سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔ کچھ مشتبہ لوگ حراست میں بھی لیے گئے ہیں۔

ہائی وے تھانہ علاقہ کے تحت گووردھن روڈ واقع شری جی شیواسا اسٹیٹ میں منگلم ساڑی شو روم کے ڈائریکٹر اور کاروباری سشیل دیوان اپنے کنبہ کے ساتھ رہتے ہیں۔ وہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے رشتہ دار ہیں۔ منگل کی صبح وہ اپنے کنبہ کے ساتھ گووردھن سیوا اور بھنڈارا میں شامل ہونے گئے تھے۔ شام قریب 5 بجے وہ لوٹے تو گھر کے خاص دروازے سمیت کمروں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔ چور تجوری میں رکھے ایک کروڑ روپے کے زیورات اور نقدی لے گئے تھے۔ چوروں نے واقعہ کو انجام دینے میں بغیر نمبر کی آئی-20 کار کا استعمال کیا تھا۔ چوری کے اس واقعہ سے محکمہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔



Source link

Exit mobile version