Site icon اردو

سالِ نو کا شاندار آغاز؛ اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی، انڈیکس نے نیا سنگِ میل عبور کرلیا



کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان ہے، جس کے سبب انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

سالِ نو کا آغاز ہوتے ہی اسٹاک ایکسچینج  میں نئی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز بھی  سرمایہ کاروں کے مارکیٹ پر اعتماد کے نتیجے میں  انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کر گیا تھا، جس کے بعد آج دوسرے روز بھی مارکیٹ پر تیزی کا رجحان غالب ہے۔

جمعرات کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 344 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، جس سے انڈیکس 117352 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا۔ بعد ازاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں بتدریج 960، 1121 اور 1282 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو عبور کرکے 118220 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔





Source link

Exit mobile version