نارتھ سینٹرل ریلوے کے جنرل منیجر اوپندر چندر جوشی نے یکم جنوری 2025 سے نافذ ہو رہے ٹرینوں کی آمد و رفت کے نئے ٹائم ٹیبل سے متعلق کتابچہ کا منگل کو اجراء کیا۔
وندے بھارت ٹرین / آئی اے این ایس
وندے بھارت ٹرین / آئی اے این ایس
وندے بھارت ٹرین / آئی اے این ایس
وندے بھارت ٹرین / آئی اے این ایس
شمال وسطی ریلوے (این سی آر) نے یکم جنوری سے اپنے کئی ٹرینوں کے وقت میں تبدیلی کر دی ہے۔ جن گاڑیوں کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے ان میں آگرہ-بنارس وندے بھارت سمیت 19 ٹرینیں شامل ہیں۔ 20175 بنارس-آگرہ کینٹ وندے بھارت اب شام 4:50 بجے کے بجائے 4:45 بجے پریاگ راج جنکشن پہنچے گی اور 4:50 بجے روانہ ہوگی۔ اسی طرح 20176 آگرہ-بنارس وندے بھارت صبح 11:25 بجے کے بجائے 11:10 بجے پہنچے گی۔ این سی آر کے سی پی آر او نے بتایا کہ زون کے ٹائم ٹیبل میں 15 نئی ٹرینوں کو شامل کیا گیا ہے، 14 ٹرینوں کی توسیع کی گئی ہے اور 95 پیسنجر اور 18 میل-ایکسپریس ٹرینوں کے نمبر بدلے گئے ہیں۔ 10 جنوری سے مہاکمبھ کے پیش نظر پریاگ راج اسٹیشن پر گورکھپور وندے بھارت سمیت 20 اہم ٹرینوں کا ٹھہراؤ ہوگا۔
نارتھ سینٹرل ریلوے کے جنرل منیجر اوپندر چندر جوشی نے یکم جنوری 2025 سے نافذ ہو رہے ٹرینوں کی آمد و رفت کے نئے ٹائم ٹیبل سے متعلق کتابچہ کا منگل کو اجراء کیا۔ اوپندر جوشی نے کہا کہ یہ ٹائم ٹیبل وقت کی پابندی اور محفوظ آمد و رفت کی بنیاد ہوتا ہے۔ انہوں نے پرنسپل چیف آپریٹنگ منیجر سمیت ان کی پوری ٹیم کو اس ٹائم ٹیبل کو بنانے اور وقت سے جاری کرنے کے لیے مبارک باد پیش کی۔ واضح ہو کہ حالیہ ٹائم ٹیبل اکتوبر 2023 سے نافذ ہوا تھا۔
مہا کمبھ کے پیش نظر پریاگ اسٹیشن پر گورکھپور وندے بھارت سمیت 20 اہم ٹرینوں کا ٹھہراؤ ہوگا۔ یہ نظام 10 جنوری سے 28 فروری تک نافذ رہے گا۔ شمالی ریلوے لکھنؤ ڈویژن نے ان ٹرینوں کے لیے پریاگ اسٹیشن پر 2-2 منٹ کا ٹھہراؤ طے کیا ہے۔ پریاگ اسٹیشن پر ٹھہرنے والی ٹرینوں میں 20416 کاشی مہاکال اسپر فاسٹ، 20941 باندرہ ٹرمینل-غازی پور سٹی، 12382 پورا ایکسپریس، 12669 گنگا کاویری ایکسپریس، 22434 سہلدیو سپر فاسٹ، 12165 گورکھپور سپرفاسٹ، 22183 ساکیت ایکسپریس، 12539 یشونت پور-لکھنؤ ایکسپریس، 11055 گودان ایکسپریس، 11059 چھپرہ ایکسپریس، 18205 دُرگ- نوتنواں وغیرہ شامل ہیں۔