Site icon اردو

نئے سال میں سردی کا زور، دہلی-این سی آر اور یوپی میں شدید ٹھنڈ اور کہرے نے لوگوں کی پریشانی بڑھائی


نئے سال کا آغاز شدید ٹھنڈ اور کہرے کے ساتھ ہوا۔ دہلی-این سی آر میں ان دنوں سردی اپنا زور دکھا رہی ہے۔ تیز ہواؤں اور سرد لہر کے ساتھ ساتھ آسمان سے گر رہی شبنم نے لوگوں کو ٹھٹھرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ شدید ٹھنڈ سے بچنے کے لیے کئی جگہ لوگ سڑکوں کے کنارے آگ سلگا کر اپنی حفاظت کر رہے ہیں۔ وہیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ٹھنڈ سے راحت ملنے میں ابھی وقت لگے گا۔

دہلی موسمیاتی مرکز کے مطابق جنوری مہینے کی پہلی تاریخ یعنی بدھ سے سرد لہر کا اثر اور تیز ہونے والا ہے۔ 20 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ٹھنڈی ہوائیں درجہ حرارت کو اور گرا دیں گی۔ حالانکہ ابھی یلو الرٹ ہٹا لیا گیا ہے لیکن ٹھنڈ کا اثر ابھی بھی برقرار رہے گا۔ دہلی، نوئیڈا، غازی آباد اور گڑگاؤں میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17-16 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 9-8 ڈگری سیلسیس کے قریب رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا ہے کہ 6 جنوری تک موسم میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہونے والی۔



Source link

Exit mobile version