اردو

فرانس کے شوکیس میں ایک اور گولڈ میڈل سج گیا

[ad_1]

(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

  کراچی: پیرس اولمپکس میں فرانس کے شوکیس میں ایک اور گولڈ میڈل سج گیا، کینوئے سیلالوم مینز سی ون کیٹیگری میں نکولس گیسٹن نے میدان مار لیا۔کرسٹا ڈیگوچی جوڈو میں کینیڈا کے لیے پہلا طلائی تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے، اسکیٹ بورڈنگ میں جاپان کے یوٹو ہوریگوم نے لگاتار دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا، سائیکلنگ مائونٹین بائیک ایونٹ میں برطانیہ کے ٹام پڈکوک نے سونے کا تاج سر پر سجالیا، دوسری جانب پاکستانی شوٹرز کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف کی مایوس کن کارکردگی کاسلسلہ جاری رہا۔ دونوں مکسڈ ٹیم ایونٹ سے بھی باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس میں تیسرے دن بھی میڈلز کی جنگ جاری رہی، آخری اطلاعات موصول ہونے تک جنوبی کوریا 5گولڈ، 3سلور اور ایک برانز میڈل کے ساتھ سرفہرست رہا، جاپان سردست 5 گولڈ، 2 چاندی اور 4 کانسی کے میڈلز لے کر دوسرے نمبر پر براجمان ہے، چین نے 5 گولڈ، 2 سلور اور 2 برانز میڈل نام کرکے تیسری پوزیشن پر قدم جمائے رکھے۔ گذشتہ روز کینوئے سیلالوم مینز سی ون کیٹیگری میں فرانس کے نکولس گیسٹن نے گولڈ میڈل جیت لیا، انھوں نے96.84 سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپک گیمز، شکست کے باوجود فلسطینی باکسر شائقین کی توجہ کا مرکز

برطانیہ کے ایڈم بورگس نے 91.36 سیکنڈز کی پرفارمنس سے سلور میڈل پر حق جتایا، سلواکیہ سے تعلق رکھنے والے میٹیج بینس نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ شوٹنگ میں چین کے شینگ لیہائو نے پیرس گیمز میں انفرادی طور پر دوسرا گولڈ میڈل جیت لیا، انھوں نے 10 میٹر ایئررائفل ایونٹ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کرلی، سوئیڈن کے وکٹر لینڈگرین نے سلور جبکہ کروشیا کے میرن میریسک نے کانسی کا تمغہ قبضے میں کیا۔شینگ اس سے قبل ہفتے کو منعقدہ مکسڈ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے والی چینی ٹیم کا بھی حصہ رہے تھے۔

اسی کیٹیگری کے ویمنز ایونٹ میں جنوبی کوریا کی بین ہایو جن نے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔گھڑ سواری ایونٹ میں جرمنی کے مائیکل جونگ نے انفرادی ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا، وہ انفرادی ایونٹس میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے والے پہلے رائیڈر بنے۔سائیکلنگ مائونٹین بائیک ایونٹ میں برطانیہ کے ٹام پڈکوک نے سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔

ٹوکیو اولمپکس کے چیمپئن نے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے ایونٹ میں دوسری بار فاتح بن کر جولین ایبسالون کی ہمسری کرلی، فرانس کے وکٹر کورٹیزک نے سلور میڈل کے ساتھ وکٹری پوڈیم پر جگہ بنائی، جنوبی افریقہ کے ایلن ہارٹلی نے برانز میڈل پایا۔ جوڈو ویمنز 57 کے جی میں کینیڈا کی کرسٹا ڈیگوچی نے سونے کا تمغہ جیت لیا، یہ جوڈو میں ان کے ملک کا پہلا طلائی تمغہ بھی ثابت ہوا۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس: آسٹریلیا 4 گولڈ میڈلز جیت کر سرفہرست

جنوبی کوریا کی ہوو میمی نے سلور میڈل پر اکتفا کیا، برانز میڈلز جاپان کی فوناکوبو ہیروکو اور فرنچ سارہ لیونے کائیسک کے حصے میں آئے۔اسکیٹنگ بورڈنگ میں جاپان کے یوٹو ہوریگوم نے لگاتار دوسری بار ٹائٹل حاصل کر لیا، امریکا کے جیگر ایٹون نے سلور اور نیجاہوسٹن نے برانز میڈل پایا۔ دوسری جانب پاکستانی شوٹرز کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف کی مایوس کن کارکردگی کاسلسلہ جاری رہا، دونوں مکسڈ ٹیم ایونٹ سے بھی باہر ہوگئے۔

پاکستانی شوٹرز 10 میٹر پسٹل فائنل تک رسائی پانے میں بھی ناکام رہے، پاکستان نے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں 600 میں سے 571 پوائنٹس بنائے اور 17 میں سے 14 ویں پوزیشن پائی۔کشمالہ طلعت اب 25 میٹر ایونٹ میں 2 اگست کو ایکشن میں دکھائی دیں گی ، جی ایم بشیر 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل میں 4 اگست کو حصہ لیں گے۔2 اگست کو فائقہ ریاض 100 میٹر ریس کے ابتدائی رائونڈ میں شریک ہوں گی جبکہ 6 اگست کو جیولین تھروور میں ارشد ندیم ایکشن میں نظر آئیں گے۔اس سے قبل گلفام جوزف اور کشمالہ طلعت 10 میٹر ایئرپسٹل ایونٹ کی انفرادی کیٹیگریزمیں بھی خاص پرفارم نہیں کرپائے تھے ۔



[ad_2]

Source link

Exit mobile version