Site icon اردو

ڈاکٹر منموہن سنگھ کے ’استھی وِسرجن‘ پر بی جے پی کے الزام کا کانگریس نے دیا سخت جواب


کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا کہ ہمارے محبوب لیڈر ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسومات کے بعد سینئر لیڈران سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی ان کی رہائش پر فیملی سے ملاقات کرنے پہنچے تھے۔

" class="qt-image"/>

ڈاکٹر منموہن سنگھ کے استھی وِسرجن کا منظر، ویڈیو گریب

"/>

ڈاکٹر منموہن سنگھ کے استھی وِسرجن کا منظر، ویڈیو گریب

سابق وزیر اعظم آنجہانی ڈاکٹر منموہن سنگھ کا ’استھی وِسرجن‘ (باقیات کو ندی میں بہایا جانا) 29 دسمبر کو انجام پایا۔ اس معاملے میں بی جے پی لیڈران نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے بیان دیا کہ پارٹی لیڈران کا ’استھی وِسرجن‘ میں شامل نہ ہونا شرمناک ہے۔ بی جے پی کے ذریعہ کیے گئے اس حملہ پر اب کانگریس نے سخت جواب دیا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈرن پون کھیڑا نے ایک بیان جاری کر بتایا ہے کہ ’استھی وِسرجن‘ میں کانگریس کے سرکردہ لیڈران کی شرکت کیوں نہیں ہوئی تھی۔ ساتھ ہی انھوں نے بی جے پی کو نچلی سطح کی سیاست کرنے سے باز آنے کو بھی کہا ہے۔

دراصل ڈاکٹر منموہن سنگھ کی استھیاں (باقیات) ان کی فیملی کے اراکین نے سکھ رسوم و رواج کے مطابق مجنوں کا ٹیلہ گرودوارہ کے قریب جمنا ندی میں بہا دیں۔ اس دوران گاندھی فیملی کا کوئی رکن نہیں پہنچا۔ اسی معاملے پر بی جے پی نے کانگریس کو نشانہ بنایا ہے، حالانکہ اب کانگریس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی فیملی کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔

پون کھیڑا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’فیملی کی پرائیویسی کا احترام کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈران ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کی استھیوں کو چننے اور بہانے کے لیے فیملی کے ساتھ نہیں گئے۔ ہمارے محبوب آنجہانی لیڈر کی آخری رسومات کے بعد سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی نے ان کی رہائش پر پہنچ کر فیملی سے ملاقات کی۔‘‘ مزید لکھا گیا ہے کہ ’’ان سے (فیملی کے اراکین سے) بات چیت کے بعد یہ محسوس کیا گیا کہ چونکہ آخری رسومات کے وقت فیملی کو پرائیویسی نہیں ملی اور فیملی کے کچھ اراکین چِتا والی جگہ پر نہیں پہنچ پائے، اس لیے انھیں پھول چننے اور استھیوں کو بہانے کے لیے کچھ پرائیویسی دینا مناسب ہوگا، جو قریبی فیملی کے اراکین کے لیے جذباتی طور سے تکلیف دہ اور مشکل وقت ہوتا ہے۔‘‘

پون کھیڑا کے اس بیان کو کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔ ساتھ ہی پارٹی نے لکھا ہے کہ ’’ملک کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کو حکومت کے ذریعہ مناسب احترام نہیں دیا گیا۔ لیکن اب منموہن سنگھ جی کی بے عزتی کرنے والے لوگ ان کے استھی وِسرجن پر بھی گھناؤنی سیاست کر رہے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ بی جے پی آئی ٹی سیل کے چیف امت مالویہ نے کہا تھا کہ ’’یہ دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کی استھیاں وِسرجن کیے جانے کے وقت کانگریس یا گاندھی فیملی کا ایک بھی رکن موجود نہیں تھا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا تھا کہ ’’میڈیا کی توجہ کھینچنے اور سیاست کرنے کے لیے کانگریس موجود تھی، لیکن جب انھیں احترام دینے کی بات آئی تو وہ ندارد ہو گئے۔ واقعی شرمناک ہے۔‘‘ اس تبصرہ پر بیان جاری کر پون کھیڑا نے بی جے پی اور اس کے لیڈران کو حقیقت حال سے واقف کرا دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source link

Share this:

Exit mobile version