پاکستان میں بجلی پیدا کرنے کے لیے ملک کے سب سے بڑے نیوکلیئر پلانٹ لگانے کی تیاری چل رہی ہے۔ پاکستان کی ’ایٹومک انرجی ریگولیٹری ایجنسی‘ نے اس نیوکلیئر پلانٹ کو لگانے کے لیے لائسنس بھی دے دیا ہے۔ پی این آر اے (پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی) کے مطابق یہ پلانٹ 1200 میگاواٹ تک بجلی پیدا کر سکے گا۔ اس نیوکلیئر پلانٹ کا نام ’چشمہ نیوکلیئر پلانٹ یونٹ 5‘ رکھا گیا ہے۔ پی این آر اے نے بتایا کہ نیوکلیئر پاور کے ذریعہ یہ پلانٹ بجلی کی پیداوار کرنے والا سب سے بڑا پلانٹ ہوگا۔ اس پلانٹ کو 3.7 بلین کی لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے۔