Site icon اردو

ٹیکس جمع کرنیوالی فیلڈ فارمیشنز کے دفاتر آج، کل رات گئے تک کھلے رکھنے کا حکم


ملک بھرمیں ٹیکس جمع کرنیوالی فیلڈ فارمیشنوں کے دفاتر آج اور کل 5 بجے کے بجائے رات گئے تک کھلے رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو بھی فیلڈ فارمیشنوں کے دفاتر کھلے رہے۔

ٹیکس گزاروں نے ٹیکس واجبات کی ادائیگی کے لیے اسٹیٹ بینک پاکستان نے ٹیکس جمع کرنیوالی مجاز بینک برانچوں کو احکامات جاری کیے۔ 

مرکزی بینک کے احکامات کے مطابق آج اور کل نیشنل بینک اور اسٹیٹ بینک کی ٹیکس جمع کرنیوالی برانچیں رات 9 بجے تک کھلی رہیں گی۔





Source link

Exit mobile version