Site icon اردو

بی پی ایس سی امیدواروں کی حمایت میں مختلف طلبا تنظیموں کا مظاہرہ، ریل چکہ جام کے تحت کئی ٹرینوں کو روکا گیا


70ویں بی پی ایس سی کے پریلیمنری امتحان کو منسوخ کرنے کے مطالبہ کو لے کر پٹنہ میں مظاہرہ کر رہے امیدواروں پر اتوار کو پولیس کے ذریعہ لاٹھی چارج کیا گیا تھا۔ اس کے خلاف آج (30 دسمبر) امیدواروں کی حمایت میں بہار کے کئی ضلعوں میں طلبا تنظیم اور لیفٹ پارٹیوں نے ریل چکہ جام کیا اور دربھنگہ میں ٹرینوں کو روک دیا گیا۔

دربھنگہ میں آئیسا نے دہلی جانے والی بہار سمپرک کرانتی کو روکا تو وہیں آرہ میں بکسر-پٹنہ پیسنجر ٹرین کو روک کر مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت طلبا کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔ دوسری طرف آرہ میں سردار پٹیل بس اسٹینڈ کے پاس آرہ-پٹنہ اہم شاہراہ کو بھی جام کر دیا گیا، جس سے گاڑیوں کی آمد و رفت پر کافی اثر پڑا۔



Source link

Exit mobile version