جنوبی کوریا کی نیشنل فائر ایجنسی کے مطابق حادثے میں ہلاک ہوئے 179 افراد میں 83 خواتین اور 82 مردوں کی شناخت ہو چکی ہے۔ باقی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ جبکہ 2 مسافرین کی جان بچا لی گئی ہے.
آئی اے این ایس
آئی اے این ایس
آئی اے این ایس
آئی اے این ایس
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ممالک میں ہوئے طیارے حادثے میں 179 لوگوں نے اپنی جانیں گنوا دی ہیں۔ پہلا طیارہ حادثہ جنوبی کوریا میں ہوا۔ یہاں موآن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 181 مسافرین کو لے جا رہے جیجو ایئر کا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے کے بعد طیارہ میں آگ لگ گئی جس میں سوار 179 لوگوں کی موت ہو گئی۔ دوسرا طیارہ حادثہ کینیڈا کے ہیلیفیکٹس ایئرپورٹ پر ہوا۔ یہاں ایئر کینیڈا کے ایک طیارہ کی ایئرپورٹ پر خطرناک لینڈنگ ہوئی جس میں طیارہ رنوے سے پھسل گیا اور لینڈنگ گیئر ٹوٹ جانے کی وجہ سے طیارے میں آگ لگ گئی۔ تیسرا حادثہ ناروے کے اوسلو ایئرپورٹ پر ہوا۔
اگر جنوبی کوریا کے طیارے حادثے کی بات کریں تو اتوار کو موآن انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر طیارہ حادثے میں 181 لوگوں میں سے 179 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 2 لوگوں کو بچا لیا گیا۔ یہ جنوبی کوریا کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا طیارہ حادثہ ہے۔ حادثہ کا شکار 15 سال پرانا طیارہ بوئنگ 737-800 جیٹ تھائی لینڈ کے بینکاک سے آیا تھا۔ یہ حادثہ لینڈنگ گیئر کی خربی کی وجہ سے پیش آیا۔ جنوبی کوریا کی نیشنل فائر ایجنسی کے مطابق حادثے میں ہلاک ہوئے 179 افراد میں 83 خواتین اور 82 مردوں کی شناخت ہوئی ہے باقی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ جبکہ 2 مسافرین کی جان بچا لی گئی ہے جو حادثے کے بعد بیہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے۔
طیارہ کا دوسرا حادثہ کینیڈا میں ہوا جہاں ایئر کینیڈا کی ایک فلائٹ کی ہیلیفیکٹس ایئرپورٹ پر خطرناک لینڈنگ ہوئی ہے۔ لینڈنگ کے دوران گیئر ٹوٹ جانے کی وجہ سے طیارہ میں آگ لگ گئی۔ حالانکہ حادثے میں کسی کے جانی نقصان ہونے کی کوئی خبر اب تک سامنے نہیں آئی ہے۔ تیسرا طیارہ حادثہ ناروے میں ہوا۔ دراصل اوسلو سے اڑان بھڑنے والے طیارہ کے پائلٹوں اور مسافروں نے تیز آواز سنیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق پائلٹوں نے طیارہ کے بائیں انجن سے دھواں نکلتے دیکھا جس کے بعد طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ حالانکہ طیارہ رنوے پر کنٹرول نہیں ہو پایا اور رنوے سے پھسل کر گھاس میں جا کر رک گیا۔ طیارہ میں سوار سبھی 182 مسافرین محفوظ ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔