Site icon اردو

کیا میں آخری الفاظ کہہ دوں؟ جنوبی کوریا کے حادثے کے شکار طیارے سے مسافروں کے دردانگیزپیغامات



SEOL:

جنوبی کوریا کے مووان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے میں 179 افراد کی موت پر ہر طرف ماحول افسردہ ہے جہاں ہلاک افراد کے رشتہ دار اور دوست اپنے پیاروں کی تلاش میں ایئرپورٹ پر جمع ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ میں درد انگیز مناظر تھے اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک مسافر کے اہل خانہ نے بتایا کہ انہیں مسافر کی جانب سے حادثے سے محض چند منٹ قبل پیغام ملا اور انہوں نے کہا کہ ایک پرندہ طیارے کے پروں سے ٹکرا گیا ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والے دوسرے مسافر نے اپنے پیاروں کو پیغام بھیجا کہ ‘کیا مجھے اپنے آخری الفاظ ادا کرنے چاہئیں’۔

جنوبی کوریا کی خبرایجنسی نیوز ون ایجنسی نے رپورٹ میں بتایا کہ بدقسمت طیارے میں سوار مسافروں میں بزرگ مسافر کی عمر 78 اور سب کم عمر مسافر 3 سالہ بچہ تھا۔

اسی طرح رپورٹس میں بتایا گیا کہ مسافروں میں دو افراد کا تعلق تھائی لینڈ سے تھا اور سوشل میڈیا پر تھائی لینڈ کے وزیراعظم پائیٹونگٹارن شناوترا نے لکھا کہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں۔

تھائی وزیراعظم نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ طیارے میں تھائی لینڈ کے کتنے شہری سوار تھے اور صورت حال واضح کردیں اور ساتھ فوری طور پر مدد کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

حادثے کے شکار طیارے کی کمپنی جے جو نے حادثے پر معذرت کی ہے اور بیان میں کہا کہ اس حادثے کے حوالے سے جو ممکن ہوا وہ کیا جائے گا اور اس حادثے پر معذرت خواہ ہیں۔

ایئرلائنز کے سی ای او کم ای بائی نے کہا کہ طیارے کے حادثے کی اصل وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہوا، طیارے کے حادثے کا ریکارڈ بھی نہیں ہے اور حادثے سے قبل کسی قسم کی فنی خرابی کے آثار بھی نہیں تھے۔

بین الاقوامی میڈیا کی متعدد رپورٹس کے مطابق مووان ایئرپورٹ سے تمام داخلی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔





Source link

Exit mobile version