Site icon اردو

عمران خان نے آخرکار معیشت مستحکم ہونے کا بڑا اعتراف کرلیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے تسلیم کیا ہے کہ حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بانی پی ٹی آئی نے کہا حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ تسلیم کررہے ہیں حکومت نے معیشت کو استحکام دیا ہے۔

اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ معیشت مستحکم ہونے سے دیوالیہ ہونے سے بچ گئی ہے لیکن ترقی نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی، کمیٹی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران مذاکرات کے پہلے دور میں ہونے والی گفتگو کے بارے میں بریفنگ دے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے 5 ارکان عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے ہیں۔

اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ ناصر عباس بھی شامل ہیں، ان کے علاوہ وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچے، علی امین گنڈا پور کی گاڑی کو اڈیالہ جیل کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔




Source link

Exit mobile version