اردو

درست ترین پیشن گوئیاں کرنے والی نجومی نے نئے امریکی صدر کا نام بتا دیا

[ad_1]

40 سالہ نجومی کی جوبائیڈن کے دستبردار اور ان کی جگہ کملا ہیرس کے آنے کی پیشن گوئی بھی درست ثابت ہوچکی ہے

40 سالہ نجومی کی جوبائیڈن کے دستبردار اور ان کی جگہ کملا ہیرس کے آنے کی پیشن گوئی بھی درست ثابت ہوچکی ہے

 واشنگٹن: جوبائیڈن کے صدارتی الیکشن سے دستبردار ہونے کی درست پیشن گوئی کرنے والی 40 سالہ نجومی ایمی ٹرپ نے صدارتی انتخاب میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ میں سے کامیاب ہونے والے امیدوار کا نام بھی بتادیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ایمی ٹرپ ہی تھیں جنھوں نے پیشن گوئی تھی کہ 2024 میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ جوبائیڈن سے نہیں بلکہ کملا ہیرس سے ہوگا۔

نجومی ایمی ٹرپ نے جب یہ پیشن گوئی کی تھی تو کسی کو یقین نہیں آیا تھا کیوں کہ جوبائیڈن اپنی مہم خوب زور و شور سے چلا رہے تھے اور ڈیموکریٹس بھی جوبائیڈن کو امیدوار دیکھنا چاہتے تھے۔

اس پیشن گوئی پر ایمی ٹرپ کا بہت مذاق اُڑایا گیا تھا لیکن اس ناقدین انگشت بدنداں رہ گئے جب اچانک جوبائیڈن میں بھولنے کے اثرات سامنے آنے لگے اور وہ ٹرمپ سے دوبدو مباحثہ بھی ہار گئے۔

جس پر دیکھتے ہی دیکھتے ڈیموکریٹس رہنماؤں اور ووٹرز کی رائے تبدیل ہوئی۔ دباؤ بڑھا اور جوبائیڈن کو سدارتی الیکشن سے دستبردار ہونا پڑا۔ ان کی جگہ کملا ہیرس امیدوار کے طور پر سامنے آئی۔

کملا ہیرس امیدوار بنیں تو سب کو ادراک ہوا کہ نجومی ایمی ٹرپ درست تھیں۔

اس درست ترین ہیشن گوئی کے بعد اب ایمی ٹرپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدارتی الیکشن میں ستاروں کی ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں ہیں اور آئندہ صدر وہی ہوں گے۔

 

نجومی ایمی ٹرپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا میں اگست کا مہینہ سیاسی بے امنی کا شکار مہینہ ہوگا۔

 



[ad_2]

Source link

Exit mobile version