Site icon اردو

فراڈ کیس؛ بھارتی کرکٹر کا گرفتاری کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا


پہلا ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے رکن اوپنر رابن اتھپا نے فراڈ کیس اور اپنی گرفتاری متعلق خبروں پر ردعمل دیدیا۔


سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے پیغام میں سابق بھارتی اوپنر روبن اتھپا نے کہا کہ وہ اسٹرابیری لینسریا پرائیویٹ لمیٹڈ اور سینٹورس لائف اسٹائل برانڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ اپنی شمولیت کو واضح کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کمپنیوں اپنے مالی تعاون کیلئے انہیں 2018-19 میں بطور ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا لیکن یہ ایک فعال ایگزیکٹو کردار نہیں تھا اور نہ ہی میں کاروبار کے روزمرہ کے کاموں میں شامل تھا۔

مزید پڑھیں: فراڈ کیس؛ بھارتی کرکٹر کے مبینہ وارنٹ گرفتاری جاری

ایک پیشہ ور کرکٹر، ٹی وی پریزینٹر اور کمنٹیٹر کے طور پر میرے مطلوبہ شیڈول کو دیکھتے ہوئے، میرے پاس ان کے آپریشنز میں حصہ لینے کا نہ تو وقت تھا اور نہ ہی مہارتم درحقیقت، میں آج تک کسی بھی دوسری کمپنی میں ایگزیکٹو کا کردار ادا نہیں کر رہا ہوں جسے میں نے فنڈز فراہم کیے ہوں۔

رابن اتھپا نے مزید بتایا کہ انہوں نے کئی سال قبل ان تمام کمپنیوں میں ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے دھونی کا کون سا ریکارڈ توڑ ڈالا؟

انہوں نے مزید کہا کہ “جب پراویڈنٹ فنڈ (پی ایف) حکام نے واجبات کی ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کیے، تو میری قانونی ٹیم نے جواب دیا، اس بات پر روشنی ڈالی کہ میرا ان کمپنیوں میں کوئی کردار نہیں اور خود ان کمپنیوں سے دستاویزات فراہم کیں جو میرے ملوث نہ ہونے کی تصدیق کرتی ہوں۔

قبل ازیں سابق بھارتی کرکٹر روبن اُتھپا کے ای پی ایف او (ایمپلائیز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن) فراڈ کیس میں مبینہ طور پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بارڈر گواسکر ٹرافی؛ کوہلی کے بعد جڈیجا بھی صحافی سے الجھ پڑے 

روبن اُتھپا پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک کمپنی کے انتظامی امور کے دوران ملازمین کی تنخواہوں سے 23 لاکھ روپے کی رقم کاٹی لیکن اسے پروویڈنٹ فنڈ کے حصے میں متعلقہ محکمے میں جمع نہیں کروایا۔

 





Source link

Exit mobile version