Site icon اردو

جنگلات اور درختوں کے احاطہ میں گزشتہ 3 سالوں کے دوران 1445 مربع کلومیٹر کا ریکارڈ اضافہ، آئی ایس ایف آر کی رپورٹ


انڈیا اسٹیٹ آف فاریسٹ رپورٹ (آئی ایس ایف آر) کے مطابق ’’مدھیہ پردیش ملک میں کُل جنگلات اور درختوں کے احاطہ میں سب سے آگے ہے، دوسرے نمبر پر اروناچل پردیش اور تیسرے نمبر پر مہاراشٹر ہے۔‘‘

" class="qt-image"/>

علامتی تصویر، سوشل میڈیا

"/>

علامتی تصویر، سوشل میڈیا

ہفتہ (21 دسمبر) کو انڈیا اسٹیٹ آف فاریسٹ رپورٹ (آئی ایس ایف آر) کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے کُل جنگلات اور درختوں کا احاطہ گزشتہ 3 سالوں (2021 سے 2023) کے درمیان 1445 مربع کلومیٹر کے اضافے کے ساتھ 25.17 فیصد ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ جنگلات ملک کے کُل جغرافیائی رقبہ کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔ 2021 میں جنگلات کا کُل احاطہ 7،13،798 مربع کلومیٹر تھا جو بڑھ کر 7،15،343 مربع کلومیٹر ہو گیا ہے۔ جو ملک کے کُل جغرافیائی رقبے کا 21.76 فیصد ہے۔ ساتھ ہی درختوں کے کُل احاطے میں 1،289 کلومیٹر کا اضافہ ہوا ہے جو اب ملک کے کُل جغرافیائی رقبے کا 3.41 فیصد ہے۔

واضح ہو کہ جنگلات اور درختوں کا کُل احاطہ 8،27،357 مربع کلومیٹر یعنی 25.17 فیصد ہے جو ہندوستان کے کُل جغرافیائی رقبہ کا 25.17 فیصد ہے۔ جنگلات اور درختوں کے کُل احاطے میں 2021 کے مقابلے میں 1،445 مربع کلومیٹر کا اضافہ ہے۔ صرف جنگلات کے رقبے میں 156 مربع کلومیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ فاریسٹ سروے انڈیا (ایف ایس آئی) کے مطابق ’’جنگل کا احاطہ ان تمام زمینوں کو کہا جاتا ہے جس پر درختوں کی چھاؤں کی کثافت 10 فیصد سے زیادہ ہو اور یہ ایک ہیکٹر یا اس سے زیادہ رقبے میں پھیلا ہو۔ خواہ وہ قدرتی جنگلات ہوں یا شہری اور دیہی علاقوں میں انسانوں کے بنائے ہوئے باغ اور باغیچے۔‘‘ ساتھ ہی درختوں کے احاطہ سے مراد وہ تمام درخت بھی ہیں جو  ریزروڈ فارسٹ ایریا (آر ایف اے) کے باہر 1 ہیکٹر سے کم کے رقبہ میں ہوتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش ملک میں کُل جنگلات اور درختوں کے احاطے میں سب سے آگے ہے، دوسرے نمبر پر اروناچل پردیش اور تیسرے نمبر پر مہاراشٹر ہے۔ جبکہ چھتیس گڑھ، اتر پردیش، اڈیشہ اور راجستھان نے جنگلات اور درختوں کے احاطے میں اضافے کا سب سے زیادہ ریکارڈ درج کیا ہے۔ ساتھ ہی شمال-مشرقی ریاستوں خصوصاً میزورم میں جنگلات اور درختوں کے اضافے میں کافی بہتری دیکھی گئی ہے۔ صرف میزورم نے جنگلات کے احاطے میں 242 مربع کلومیٹر کا ریکارڈ اضافہ درج کیا ہے۔ جس کی وجہ سے آئی ایس ایف آر کی جانب سے 2021 میں رپورٹ کیے گئے کچھ کمیوں کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوا ہے.

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source link

Share this:

Exit mobile version