Site icon اردو

مہاراشٹر حکومت کے وزراء میں قلمدانوں کی تقسیم، سابق وزیر اعلیٰ شندے کو نہ وزارت داخلہ ملا اور نہ ہی مالیات


وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے وزارت داخلہ کے ساتھ ساتھ قانون و انصاف، جنرل ایڈمنسٹریشن، محکمہ اطلاعات و تشہیر اپنے پاس رکھا ہے، جبکہ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو وزارت مالیات دیا گیا ہے۔

" class="qt-image"/>

ایکناتھ شندے اور دیویندر فڑنویس

"/>

ایکناتھ شندے اور دیویندر فڑنویس

مہاراشٹر میں مہایوتی حکومت کے وزراء کی حلف برداری کے بعد اب تک قلمدانوں کی تقسیم نہیں ہوئی تھی۔ قلمدان کے لیے مہایوتی پارٹیوں میں رسہ کشی کی خبروں کے درمیان آج وزراء میں ان کا قلمدان تقسیم کر دیا گیا۔ سابق وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھ سے وزیر اعلیٰ عہدہ تو گیا ہی، انھیں وزارت داخلہ اور وزارت مالیات بھی نہیں ملا ہے۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے وزارت داخلہ اپنے پاس رکھا ہے، جبکہ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو وزارت مالیات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے حصے میں وزارت برائے شہری ترقی آئی ہے۔ اس کے علاوہ انھیں رہائش اور عوامی تعمیرات کی ذمہ داری ملی ہے۔ دیویندر فڑنویس نے وزارت داخلہ کے علاوہ قانون و انصاف، جنرل ایڈمنسٹریشن، محکمہ اطلاعات و تشہیر بھی اپنے پاس رکھا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی بات کریں تو انھیں وزارت مالیات کے ساتھ ساتھ وزارت برائے ریاستی ایکسائز بھی حاصل ہوا ہے۔

فڑنویس حکومت میں چندرکانت پاٹل کو اعلیٰ و تکنیکی تعلیم، گنیش نائک کو جنگلات، دادا بھوسے کو محکمہ اسکول تعلیم دیا گیا ہے۔ اودے سامنت کو صنعت، پنکجا منڈے کو ماحولیات، مانک راؤ کوکاٹے کو محکمہ زراعت دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دھننجے منڈے کو خوراک اور سول سپلائی، اشوک اوئیکے کو قبائلی ترقیات، آشیش شیلار کو آئی ٹی اور محکمہ ثقافت دیا گیا ہے۔ ادیتی تٹکرے کو ترقی برائے خواتین و اطفال، جئے کمار گورے کو دیہی ترقی، سنجے شرساٹ کو محکمہ سماجی انصاف سونپا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source link

Share this:

Exit mobile version