[ad_1]
پشاور: وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں قیام امن کے لیے درکار تمام وسائل فراہم کرے گی۔
مردان میں نئی پولیس لائن کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ شہدائے پولیس کے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہمارے معاشی حالات جیسے بھی ہوں، پولیس کی ضروریات کو پورا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس سمیت دیگر شہدا کو تمام سہولیات ایک کارڈ کے ذریعے میسر ہوں گی۔ پولیس کو بھی چاہیے کہ وہ جہاں بھی تعینات ہو لوگوں کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کرے۔امیر غریب کا فرق ختم کرنا چاہیے۔ مجھے خوشی ہوگی کہ قانون توڑنے والے کسی امیر کا بھی چالان کیا جائے گا کیوں کہ ٹریفک قوانین سب کے لیے برابر ہونے چاہییں۔ قوانین پر عمل سے ٹریفک مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو پانا ممکن نہیں ہے۔ ہمارے ایم پی ایز اور ہم نے حکومت سنبھالنے کے بعد فیصلہ کیا کہ جاری 600 اسکیموں کو پہلے مکمل کریں گے۔ امن و امان ہماری پہلی ترجیح ہے، اس کے لیے جتنے وسائل درکار ہوں گے، حکومت فراہم کرے گی۔
[ad_2]
Source link