ذاکر نائیک نے ملائیشیا کی شہریت کیلیے درخواست دیدی، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی

نئی دہلی: بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملائیشیا کی شہریت حاصل کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے تاہم درخواست پر ملائیشین حکومت کی جانب سے تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کے پاس ملائیشیا میں مستقل رہائش کا اسٹیٹس پہلے سے ہی موجود ہے، یاد رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک پر بھارت میں دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے مقدمات ہیں جس پر بھارتی تحقیقاتی ایجنسی ڈاکٹر ذاکر نائیک کیخلاف انٹرپول سے ریڈ کارنر نوٹس بھی جاری کروا چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں