عالمی یوم ریڈ کراس و ریڈ ہلال احمر مئی 8

عالمی یوم صلیب احمر و ہلال احمر (انگریزی: World Red Cross and Red Crescent Day) عالمی کمیٹی برائے صلیب احمر کے تعاون سے ہر سال دنیا بھر میں 8 مئی کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن عالمی کمیٹی برائے صلیب احمر کے بانی اور پہلے نوبل امن انعام یافتہ ہنری ڈونانٹ (پیدائش: 8 مئی 1828ء) کے یوم پیدائش کی یادگار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کا منانے مقصد بین الاقوامی سطح پر انسان دوستی کے فروغ کا شعور اجاگر کرنا اور عالمی امن کے لیے کوششیں کرنا ہے۔ یہ دن سب سے پہلے 8 مئی 1948ء میں منایا گیا اور پھر 1984ء سے موجودہ نام سے دنیا بھر میں منایا جاتا ہے