خاتون نے فزکس کا نوبل انعام جیت لیا

واشنگٹن —
’’خواتین کا فزکس سے کوئی تعلق نہیں‘‘ کا بیان سامنے آنے کے فوراً بعد ایک خاتون نے فزکس کا نوبیل انعام جیت لیا ہے۔

جوہری تحقیق کے یورپی ادارے، ’سرن‘ کے ماہر طبیعات پروفیسر الیسینڈرو اسٹروما نے گزشتہ ہفتے ایک تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ فزکس کو مردوں نے ایجاد کیا اور خواتین کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ اس کے باوجود مردوں کو اس شعبے میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سرن نے اس بیان کے بعد پروفیسر الیسینڈرو اسٹروما کو پیر کو معطل کر دیا تھا۔

منگل کو فزکس کے نوبیل انعام کا اعلان کیا گیا تو پتا چلا کہ تین انعام یافتگان میں کینیڈا کی خاتون ڈونا اسٹرکلینڈ شامل ہیں۔

ڈونا کے ساتھ امریکا کے آرتھر ایشکن اور فرانس کے جیرارڈ مورو کو لیزر فزکس میں تحقیق پر مشترکہ طور پر انعام کا حق دار قرار دیا گیا ہے۔

ڈونا اسٹرکلینڈ پچپن سال بعد فزکس کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔

ان سے پہلے صرف دو خواتین پولینڈ کی میری کیوری 1903 میں اور امریکا کی ماریا میئر 1963 میں یہ اعزاز حاصل کرسکی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں