عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کے درجنوں امیداروں کے کاغذات نامزدگی مسترد – ایکسپریس اردو

[ad_1]

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ افسر نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ امیدوار کے تائید کنندہ کا تعلق حلقہ سے نہیں ہے۔ اسی طرح میانوالی 1 کے حلقہ این اے 89 سے بھی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

اس کے علاوہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 151 اور 150 سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے جبکہ اُن کے بیٹے زین قریشی اور مہربانو کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی امیدواروں کو آر اوز دفاتر میں داخلے سے روکا جا رہا ہے، چئیرمین پی ٹی آئی

ریٹرننگ افسر کے مطابق  شاہ محمود قریشی کے کاغذات پربیان حلفی اوردستخط کی جعل سازی کی گئی جبکہ وہ ریونیو ڈیاپرٹمنٹ کے 91 ہزار روپے کے ڈیفالٹر ہیں۔ اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی کے تائید اورتجویز کنندہ پیش نہ ہوسکے۔ جبکہ مہر بانو کے تجویز کنندہ کا تعلق حلقے سے نہیں ہے اور
مخدوم زین قریشی کا تجویزکنندہ بھی ریٹرننگ آفیسرکے سامنے پیش نہ ہوا۔

اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی کے مانسہرہ کے حلقہ این اے 15 پر جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے جبکہ ذلفی بخاری کے  این اے 50 اٹک کی سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

پنجاب کے حلقہ پی پی 90 سے عمران خان کے حقیقی کزن اور تحریک انصاف کے امیدوار عرفان خان کے کاغذات نامزدگی تائید کنندہ اور تصدیق کنندہ کے غیر حاصل ہونے کی بنیاد پر مسترد کیے گئے۔

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کے این اے 23 پر پی ٹی آٹی کے علی محمد خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے جبکہ مردان سے پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی طفیل انجم کے حلقہ پی کے 55 کیلیے جمع کرائے گئے کاغذات بھی مسترد کردیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان ڈار کی والدہ اور بھابھی کے کاغذات مسترد، بھائی گرفتار

پی پی 172 سابق وفاقی حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔

این اے 130 پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔ اسی طرح پی پی 172 سابق وفاقی حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔

سابق وزیر محمد عاطف کے حلقہ پی کے 58 اور قومی اسمبلی کی نشست این اے 22 سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 سے مسرت جمشید اور ان کے شوہر جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے ۔ اسی طرح ڈسکہ کے حلقہ این اے 73 سابق اسٹیٹ منسٹر ڈیفنس علی اسجد ملہی، سابق صوبائی وزیر باؤ رضوان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے دونوں پی ٹی آئی کے امیدوار تھے اور انہوں نے گرفتاری کے بعد میڈیا پر آکر سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

پی پی 59 سے  4 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے۔ جن میں پی ٹی آئی رہنما ناصر چیمہ،جمال ناصر چیمہ،عمران یوسف گجر کے شامل ہیں۔

کاغذات نامزدگی منظور 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123، این اے 242 سے شہباز شریف، حلقہ این اے 117 گلوکار ابرار الحق، پی ٹی آئی کے اکمل خان باری، این اے 117 سے تحریک انصاف کے علی اعجاز نٹر کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے لاہور اور سرگودھا کے تمام صوبائی حلقوں پر جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔ مریم نواز نے پی پی 159، پی پی 160، پی پی 165 اور پی پی 80 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

سابق وزیر داخلہ چودہری نثار علی خان کے قومی صوبائی دونوں کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے جبکہ این اے 149 سے سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

اسے بھی پڑھیں: عمران خان کے اثاثوں میں 5 برس کے دوران 27 کروڑ روپے کا اضافہ

اسی طرح پی پی 172 پی ٹی۔ آئی کے اعظم خان نیازی ،بجاش نیازی کے کاغذات نامزدگی منظور رانا مشہود کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے۔ تونسہ شریف سے سابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 194 اور این اے 196 سے بلاول بھٹو اور فریال تالپور کے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 10 سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔ لاڑکانہ کے حلقہ این اے 194 سے راشد سومرو، حلقہ این اے 196 سے جے یو آئی کے ناصر محمود کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

اُدھر تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ پی پی 59 سے امیدوار جمال ناصر چیمہ کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر سے گرفتار کر کے پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں