بھارتی فوجیوں کو مالدیپ سے انخلا کا حکم؛ نو مںتخب صدر کا دفاع کو مضبوط بنانے کا عزم – ایکسپریس اردو

—فوٹو:اے ایف پی

مالے: مالدیپ کے نومنتخب صدر محمد مغیزو نے بھارتی فوجیوں کو جزیرہ نما سے انخلا کا حکم دینے کے بعد اپنے پہلے صدارتی خطاب میں کہا ہے کہ وہ اپنے وسیع سمندری علاقے کے دفاع کے لیے اپنی فوج کو مضبوط کرے گا۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق محمد مغیزو نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ وہ مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس (ایم این ڈی ایف) کو جدید خطوط پراستوار  کرکے آرمی میں تبدیل کردیں گے جو سمندروں گشت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھ سکے گی جو عالمی جہاز رانی کا اہم ترین سمندری راستہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت 10 مارچ سے تین سمندری جاسوس طیارے چلانے والے اپنے فوجیوں کو واپس بلانا شروع کردے گا اور عمل دو ماہ کے اندر مکمل ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ بھارت بحر ہند کے جزیرہ نما ملک مالدیپ کو اپنے اثر و رسوخ کے دائرے میں سمجھتا ہے۔

محمد مغیزو نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ زمنی، سمندری اور فضائی راستے سے ملک کے دفاع کی جدید فوجی صلاحیت کو مالدیپ میں مضبوط کیا جانا چاہیے، ہم نے اب یہ کرنا شروع کر دیا ہے، ایم این ڈی ایف جلد ہی ملک کے 9 لاکھ مربع کلومیٹر پر مشتمل خصوصی اقتصادی زون (ای ای زی) کی 24 گھنٹے نگرانی کر سکے گا۔

خیال رہے کہ مالدیپ کے نو منتخب صدر نے اپنی انتخابی مہم وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ صدربنے تو مالدیپ سے بھارتی فوج کا انخلا شروع ہوجائے گا۔ محمد مغیزو نے صدارتی انتخاب میں بھارت نواز حریف کو شکست دی ہے۔

نومنتخب صدر محمد مغیزو کے بارے میں تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ چین اور پاکستان کی جانب جھکاؤ رکھتے ہیں اور انہیں آئندہ چند ماہ میں چین کی جانب سے بڑے منصوبے بھی ملنے کا امکان ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں