شعیب اور ثانیہ کے گھر بیٹے کی ولادت، سوشل میڈیا پر ہلچل

کراچی —
پاکستان کرکٹ اسٹار شعیب ملک اور بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کے گھر بیٹے نے جنم لیا ہے ۔ یہ خبرشعیب ملک نے منگل کی صبح ایک ٹوئٹ کے ذریعے دی ۔ خبر عام ہونا تھی کہ سوشل میڈیا پر طرح طرح کے دلچسپ تبصرے اور تصاویر کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

شعیب نے نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر میں کہا ہے کہ ثانیہ اور بیٹا دونوں خیریت سے ہیں ، مداحوں کی دعاؤں اور نیک خواہشات کا شکریہ ۔

شعیب ملک کے منیجر نے بھی اس موقع پر ٹوئٹ کے ذریعے خوشی کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے نئے مہمان کا نام اور تصاویر جلد جاری کرنے کا بھی کہا۔

شعیب ملک اور ثانیہ نے اس سے پہلے یہ امکان ظاہر کیا تھا کہ اگر ان کے یہاں بیٹا ہوگا تو اس کا نام ’مرزا ملک ‘ ہوگا۔ یہ نام دونوں پلیئر کے ناموں کا حصہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں