شہباز شریف نے عمران خان کو 10ارب روپے ہر جانے کا نوٹس بھیج دیا


لاہور -وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ہتک عزت قانون کے تحت 10ارب روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوا دیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عمران خان کو ہتک عزت قانون کے تحت نوٹس بھجوایا جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے میرے موکل پر الزام عائد کیا ہے ،عمران خان ان الزامات پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈ یا پر معافی مانگیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو14دن کے بعد 10ارب روپے ہر جانے کا دعویٰ دائر کریں گے ۔
واضح رہے کہ عمران خان نے الزام عائد کیا تھاکہ انہیں پاناما لیکس کے معاملے پر خاموش ہونے کے لیے 10ارب روپے کی پیشکش کی گئی تھی اور جس شخص نے پیشکش کی تھی وہ شہباز شریف کا قریبی ساتھی ہے ۔
” پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کا اختیار ہے“، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کا موقف مسترد کر دیا ، عمران خان کو جواب کیلئے آخری مہلت