شعبان عباس کے شاھکار کاموں کا ایک نمونہ

*عفوا من جمیع الاعضاء*

شعبان عباس ایک مصری آرٹسٹ تھا ،
فن نحت(Sculpture) میں ماھر تھا ۔ پتھر لکڑی وغیرہ تراش کر عجیب قسم کے مجسمے تیار کرتا تھا ۔ شعبان کی وفات تقریبا 2010 میں ھوئی ۔

تصویر میں دیا ھوا مجسمہ جس میں دو چٹانوں کو آپس میں رسی سے بندھا ہوا ، اور اوپر والے کو ھواء میں معلق دکھایا گیا ہے ۔ یہ شعبان عباس کے شاھکار اعمال کا ایک نمونہ ہے جس پر اس کو حکومت مصر کی طرف سے ( بینالی ایوارڈ ) بھی دیا گیا تھا ۔

اس مجسمہ میں شعبان نے فن نحت میں اپنی مہارت سے بڑھ کر ( خداع بصر ) استعمال کیا ھے ۔ حقیقت میں یہ دونوں چٹانیں نہیں ھیں ، بلکہ کسی خفیف الوزن مٹیریل ( لکڑی کا برادہ یا کسی قسم کے بھوسے ) کو چٹان کی شکل دی ھے اور اوپر رنگ روغن چڑھا کر اوریجنل کی طرح بتانے کی کوشش کی ھے ۔
پھر لوھے ( کو مضبوط رسی کی شکل دے کر ) اس کو موڑ کر دونوں کو جوڑ دیا ۔ اوپر والا ضخیم رکھا تاکہ مزید تحیر کا باعث ھو ۔ نیچے والے کو زمین پر ٹکانے کے لئے بھی کوئی آئیڈیا استعمال کی ھے ۔ اس طرح کے کئے مجسمہ بعد میں تیار کئے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں