رضوان رضی: ’ریاستی اداروں‘ کے خلاف ٹویٹس کرنے پر صحافی گرفتار

دفاعی’ اور ‘ریاستی اداروں’ کے خلاف ٹویٹس کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لاہور سے تعلق رکھنے والے صحافی رضوان رضی کو گرفتار کر لیا ہے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے لاہور میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے (سائبر کرائم ونگ) محمد کاشف نے سینئیر صحافی رضوان رضی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو قانون کے مطابق 24 گھنٹے کے اندر عدالت کے روبرو پیش کر دیا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ان کے خلاف سائبر قوانین کے تحت ایف آئی آر درج ہے جو کہ ریاستی اداروں کی شکایات پر ایف آئی اے کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں