سونے کی تولہ قیمت 100روپے گھٹ کر 50 ہزار200، چاندی کے دام بھی گرگئے


کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت8 ڈالر کی کمی سے1266 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت8 ڈالر کی کمی سے1266 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 اور86 روپے کی مزید کمی واقع ہوئی جسکے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر50 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر43ہزار 28 روپے ہوگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کی کمی سے720 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے کی کمی سے617.14 روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں