رحیم یار خان : جائیداد کے تنازع پر چچا زاد بھائیوں نے کزن کی ناک اور ٹانگ کاٹ دی

رحیم یار خان – رحیم یار خان کے نواحی علاقے میں چچا زاد بھائیوں نے کزن کی ناک اور ٹانگ کاٹ دی ۔

نیو نیو زکے مطابق رحیم یار خان کے نواح میں بااثر چچا کے بیٹوں نے زمین کے تنازع پر اپنے کزن کی ناک اور ٹانگ کا ٹ دی جسے تشویشاک حالت میںلاہور کے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقصود نامی نوجوان کو اس کے چچا زاد بھائیوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر ناک اور ٹانگ تک کاٹ کر فرار ہو گئے ، مخالفین میں 2کنال اراضی کاتنازع چل رہا تھا ۔
ذرائع کے مطابق ابھی تک ملزمان کے خلاف مقدمہ تک در ج نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے کسی نے آواز بلند کرنے کی جرات کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں