پاکستان کی مسلسل گیارہویں سیریز میں فتح، نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے شکست

کراچی —
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی میں جمعے کو کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان 6 وکٹوں سے کامیاب رہا، جس کے ساتھ ہی وہ تین ٹی 20میچوں کی سیریز بھی جیت گیا۔ یہ مسلسل گیارویں سیریز ہے جو پاکستان نے اپنے نام کی۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کو یہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کے آخری اوور میں حاصل کیا۔

پاکستان کی طرف سے ر فخر زمان 24، بابر اعظم 40 ، آصف علی 38اور محمد حفیظ نے 34، شعیب ملک نے 10اور کپتان سرفراز احمد نے کوئی رن نہیں بنایا۔ محمد حفیظ اور سرفراز ناٹ آؤٹ رہے۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز کولن منرو اور گلین فلپس نے کیا ۔ گلین فلپس 5 ، کولن منرو 44 ،گرینڈ ہوم 4 ، روز ٹیلر 3 ،ولیم سن 44 اور سیفرٹ نے 11 رنز بنایئے جبکہ ٹم ساؤتھی نے کوئی رنز نہیں بنایا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، عماد وسیم اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ لی۔

تین ٹی 20میچوں کی سیریز میں پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی نیوزی لینڈ کو ہرایا تھا اس طرح پاکستان سیریز جیتنے میں بھی کامیاب رہا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ابھی تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز ہونا باقی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں