نیوزی لینڈ: دو مساجد پر حملوں میں 49 شہید، سات پاکستانی نژاد شہری ’لاپتہ‘

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دو دہشتگرد حملوں میں 49 افراد شہید اور 20 سے زیادہ لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں۔عینی شاہد کا کہنا تھا کہ فائرنگ تقریباً 20 منٹ تک جاری رہی اور 60 کے لگ بھگ لوگ زخمی ہوئے۔
وزیراعظم وزیر اعظم جاسنڈا آرڈرننے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور کے پاس پانچ گنیں تھیں اور ان کے پاس اس کا لائسینس بھی تھا۔
حملہ آور برینٹن جس کی عمر 28 برس ہے کو سنیچر کو عدالت میں قتل کے الزامات عائد کیے گئے۔ جبکہ حکام کی تحویل میں دو اور لوگ بھی موجود ہیں۔

حملے کے ایک دن بعد کرائسٹ چرچ میں وزیراعظم نے کہا کہ ’گن سے متعلق ہمارا قانون تبدیل کیا جائے گا۔‘

انھوں نے بتایا کہ زیر حراست افراد میں سے کسی کا بھی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ملا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں