چڑیا بولی چوں چوں چوں: اظہر نیاز

چڑیا بولی چوں چوں چوں
کوا بولا کاں کاں کاں

سورج بولا صبح ہوئی
مینڈک بولا چپ ہو جا

پھولوں سے خوشبو بولی
دیکھو شبنم روٹھ چلی

جلدی سے اسکول چلو
با با بولے ببلو کو

دیر نہیں کچھ جلدی یار
ببلو بولا میں تیار

اپنا تبصرہ بھیجیں