بھارتی فوج کی ایل اوسی پریواین فوجی مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ

Indian post commits CFV. Targeted UNMOGIP vehicle moving along LOC in Khanjar Sector. Vehicle was carrying UNMOGIP Officers Major Emmanual of Philippine and Major Mirko of Croatia on visit to LOC with UNMOGIP blue flag hoisted as per procedure. Both officers remained safe and back at their location.

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یو این مبصرین کی گاڑی کو نشانہ بنایا تاہم فوجی مبصرین محفوظ رہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یو این مبصرین کی گاڑی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج نے یو این مبصرین کی گاڑی کو خنجر سیکٹر میں نشانہ بنایا تاہم یو این فوجی مبصرین کے افسر بھارتی فائرنگ سے محفوظ رہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق گاڑی مبصرین گروپ کے میجر ایمانویل اور میجر مرکو کو لے جا رہی تھی اور گاڑی پر طریقہ کار کے تحت نیلا جھنڈا لہرا رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں