انڈیا: برف میں ڈھکے ’انڈین‘ فوجیوں کی تصویروں کی حقیقت

سوشل میڈیا پر حال ہی میں تیزی سے پھیلنے والی کچھ تصاویر کے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ تصاویر انڈین فوجیوں کی ہیں جو انتہائی نامساعد حالات میں کام کر رہے ہیں۔

ٹوئٹر،انسٹاگرام اور فیس بک پر موجود متعدد صفحات نے ان تصاویر کو شیئر کیا ہے۔ اداکارہ شردھا کپور اور رکن پارلیمان کرن کھیر نے بھی ان تصاویر کو سچ سمجھتے ہوئے شیئر کیا۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ انڈین فوج دنیا کے مشکل ترین جنگی محاذ سیاچن پر بھی تعینات ہے۔

13 ہزار سے 22 ہزار فٹ بلندی پر واقع اس گلیشیئر پر سردی سے منجمد ہونے کے باعث فوجیوں کی اموات بھی ہو جایا کرتی ہیں۔

لیکن زیرِ بحث تصاویر انڈین فوجیوں کی نہیں ہیں۔

بی بی سی کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ بہت سے غیر ملکی فوجیوں کی تصاویر کو انڈین فوجیوں کی تصاویر ظاہر کر کے سوشل میڈیا پر شئیر کیا گیا۔

ان تصاویر کے ساتھ لکھی جانے والی تفصیلات کو جان بوجھ کر غلط طور پر شامل کیا گیا تاکہ سوشل میڈیا پر زیادہ لائیکس اور توجہ حاصل کی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں