پاکستان کو 9 وکٹ سے شکست،بھارت فائنل میں

ایشیا کپ کے سپر فور کے تیسرے اور سب سے بڑے مقابلے کو بھارتی اوپنرز نے یکطرفہ میچ بنادیا اور پاکستان کو 9 وکٹ سے شکست دے دی،واحد آئوٹ ہونے والے کھلاڑی شیکھردھون 114 رنز تھے۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 237 رنز بنائے ،جواب میں بھارتی اوپنرز نے پاکستانی بولرز ایک نہ چلنے دی اور ہدف 40 ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔

بھارت نے ایشیا کپ میںناقابل شکست ہے ،اس نے سپر فور میں اپنا اگلا میچ افغانستان سے کھیلنا ہے ،جس کے شکست کے باوجود اس کے فائنل کھیلنے کے امکانات روشن ہیں۔
پاکستانی فیلڈرز نے بھارتی بیٹسمینوں کا خوب ساتھ دیا ، بھارتی کپتان روہت شرما اور شیکھردھون کے 3 آسان کیچ ڈراپ کئے ،جس پر انہوں نے شاندار بیٹنگ کی اور اپنی اپنی سنچریاں مکمل کی۔
دونوں اوپنرز نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم پر پہلی وکٹ پرسب سے بڑی شراکت قائم کیا ،انہوں نے 210 رنز کی پارٹنرشپ بنائی ، اس دوران شیکھردھون نے شاندار اسٹروکس کھیلے ،انہوں نے 100 گیندیں کھیلی اور 114 رنز بنائے اور رن آئوٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 16 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے ۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں شعیب ملک 78، سرفراز احمد 44، فخرزمان 31 اور آصف 30 رنز کی بدولت 237 رنز بنائے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت کی کپتان روہت شرما اور شیکھردھون نے اننگز کا آغاز کیا اور اب تک پاکستانی بولنگ لائن کو انتہائی پراعتماد میں کھیلا ہے۔
بھارت کے خلاف اہم ترین میں بھی پاکستان نے انتہائی خراب فیلڈنگ کی اور روہت شرما کے تین کیچ ڈراپ کردیے،پہلے شاداب خان، پھر امام الحق نے اور اس کے بعد فخرزمان بھارتی کپتان کو رنز بنانے کا چانس فراہم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں