بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی معاونت کے معاملے پر مکمل بے نقاب ہوگیا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

سلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی معاونت کے معاملے پر مکمل بے نقاب ہوگیا ہے ۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو را ءکا ایجنٹ تھا اور بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی معاونت اور مذموم کارروائیوں میں ملوث ہونے کے معاملے پر مکمل طور پر بے نقاب ہوگیا ہے ۔ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کے معاملے پر ایک طویل عرصے سے واویلا کررہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بھارت کا انٹیلی جنس ادارہ دہشت گردی میں ملوث ہے۔