تھوڑا سا دباو پڑنے پر نواز شریف کے اندر کا فاشسٹ بے نقاب ہو گیا، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تھوڑا سا دباؤ پڑنے پر نواز شریف کے اندر کا فاشسٹ بے نقاب ہو گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی خواتین کے بارے میں نواز شریف کے ریمارکس قابل مذمت ہیں، نواز شریف شاید بھول گئے ہیں کہ ان کی گرفتاری کے وقت جب (ن) لیگ کے سارے مرد کارکن ختم ہو گئے تھے تو ان کی اہلیہ نے احتجاج کی قیادت کی تھی۔