50برس بعد بھی حمود الرحمن کمیشن رپورٹ شائع نہ کرنا سمجھ میں نہیں آتا:ڈاکٹر مصدق ملک

اسلام آباد مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاہے کہ پچاس سال بعد بھی حمو دالرحمان کمیشن کی رپورٹ شائع نہ کرنے کی کچھ سمجھ نہیں آتی ،ضیاءالحق کے دورمیں سندھیوں کوڈکیت اوربلوچیوں کو علیحدگی پسند کہا گیا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاکہ پاکستان میں انصاف کا مسئلہ ہے ، اگر لوگوں کو یقین ہو کہ پاکستانی ہونے کے حوالے سے ان کے ساتھ انصاف ہوگا اور برابری کے مواقع حاصل ہونگے تو پھر یہ ملک طاقتور ہوگا ۔ضیاءالحق کے دورمیں سندھیوں کوڈکیت اوربلوچیوں کو علیحدگی پسند کہا گیا ، ہمیں انصاف اورترقی کے ذریعے ملک کومتحدکرناچاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کسی بھی چیز کو شائع کرنے کی ایک مدت ہوتی ہے ، اس کے بعد یہ حساس چیزیں شائع کردی جاتی ہیںتاکہ ان پر بحث کرکے منصوبہ بندی کی جائے اورمستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جاسکے لیکن پچاس سال بعد بھی حمو دالرحمان کمیشن کی رپورٹ شائع نہ کرنے کی کچھ سمجھ نہیں آتی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں