ایمونیئل میکرون فرانس کے نئے صدر منتخب


ایمونئیل میکرون 62 فیصد اور مارین لی پین صرف 38 فیصد ووٹ حاصل کرسکیں، غیرسرکاری نتائج

پیرس: فرانس میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہوگئی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق اعتدال پسند پارٹی کے سربراہ ایمونیئل میکرون واضح اکثریت سے ملک کے صدر منتخب ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں صدارتی انتخاب کے لئے قوم پرست خاتون سیاست دان مارین لی پین اور اعتدال پسند پارٹی کے سربراہ ایمونئیل میکرون کے درمیان سخت مقابلے کی توقع تھی تاہم دوسرے مرحلے کی پولنگ میں ووٹرز کی بھاری تعداد نے میکرون کے حق میں ووٹ دیا۔ غیرسرکاری نتائج کے مطابق ووٹنگ ٹرن آؤٹ 65.3 فیصد رہا جو گزشتہ انتخاب کے مقابلے میں کم ہے اور 25 فیصد ووٹرز غیر حاضر رہے۔

ایمونئیل میکرون 62 فیصد اور مارین لی پین صرف 38 فیصد ووٹ حاصل کرسکیں،
غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ایمونئیل میکرون 62 فیصد سے زائد ووٹ لینے میں کامیاب ہوئی جب کہ مخالف خاتون امیدوار مارین لی پین صرف 38 فیصد ووٹ حاصل کرسکیں۔ مقامی میڈیا میں میکرون کی کامیابی کی خبریں آنے کے بعد ان کے حامی سڑکوں پر آگئے اور خوب آتشبازی کی۔ دوسری جانب میری لی پین نے صدارتی انتخاب میں شکست قبول کرتے ہوئے میکرون کو انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔