نمائش تحریر محمد اظہر حفیظ

سب دوست تصویری نمائش کرنا چاھتے ھیں معلومات لیتے ھیں پر نمائش نہیں کرتے۔
فریم کا ریٹ پرنٹ کا ریٹ سب پوچھتے ھیں اور بس۔ کچھ بات اگے بڑھتی ھے تو آرٹ گیلریز کے بارے میں بھی معلومات لیتے ھیں وہ بھی مہیا کردی جاتی ھیں ۔ پھر فون آتا ھے سر جی کوئی سپانسر ھی دے دیں۔
میں خود بھی ان سارے مرحلوں سے گزرا ھوں۔
فوٹوگرافی شروع کرنے کے پہلے دو تین سال بندہ بہت زیادہ بڑا فوٹوگرافر ھوتا ھے پھر آھستہ آھستہ یہ نشہ اترتا چلا جاتا ھے۔
جب لوگ کچھ پیسے اکٹھے کر لیتے ھیں اور فیصلہ کر لیتے ھیں کہ کیمرہ خریدنا ھے تو مختلف فوٹوگرافرز کو فون کرنا شروع کر دیتے ھیں۔ جناب تصویریں کون کونسی ویب سائٹ پر سیل ھوتی ھیں قیمت کیا ھونی چاھیئے، پہلی نمائش کہاں کی جائے پرنٹ سائز کیا ھوں۔ میں کچھ نیا کرنا چاھتا ھوں، جی ضرور کریں۔ سر آپکے خیال میں کیا ھونا چاھیئے، بھائی میں تو سیدھا سادہ سا فوٹوگرافر ھوں۔ جی سر میرا ارادہ کریٹو فوٹوگرافی ھے جی بہتر تو پھر کریٹو فوٹوگرافرز سے مشورہ کیجئے۔
سر ویسے آپ نے کبھی کریٹو فوٹوگرافی کی ھے ۔ ابھی تک ھمت نہیں ھوئی، شاید ھو بھی نہ۔
سر فائن آرٹ فوٹوگرافی بارے میں کیا خیال ھے بھائی بڑے لوگوں کی باتیں ھیں میں ابھی بنیادی قسم کا فوٹوگرافر ھوں۔
آپ کیمرہ کونسا استعمال کرتے ھیں جی نائیکون D850 اچھا واہ جی واہ سر ایک بات کہوں جی فرمائیں جتنا اچھا کیمرہ آپکے پاس ھے آپکا کام اتنا اچھا نہیں ھے جی بھائی معلوم ھے کوشش کرتا ھوں بہتر ھوجائے آپ کسی نئے آنے والے فوٹوگرافر کو اپنا کیمرہ کیوں نہیں دے دیتے ھوسکتا ھے کوئی آپ سے بہتر فوٹوگرافر سامنے آجائے ۔ جی کبھی سوچا نہیں بہت مشکل سے خریدا ھے اپنے بچوں کا حق مار کر۔ سر ایک بات کہوں جی آپ جیسے سینئرز نئے لوگوں کو اگے نہیں انے دیتے بیٹے میں نے کب کس کو روکا ھے۔ دیکھیں نہ آپ نہ تو اپنا کیمرہ کسی کو دینے کو تیار ھیں اور نہ ھی کسی کا کام اپنے ساتھ لگانے کو تیار ھیں ۔ جی سولو شو کہتے ھی اکیلے بندے کی نمائش کو ھیں اس میں کسی دوسرے کا کام کیسے لگ سکتا ھے سر یہ تنگ نظری ھے جی بہتر آپ اپنی بنائی ھوئی تصاویر لے آئیں اگلے شو میں لگا لیں گے۔ اپنا کچھ کام شیئر کریں۔ سر ابھی تو کیمرہ خریدنے کا سوچ رھا ھوں دیکھنا یہ تھا کہ یہ کام مناسب بھی ھے یا نہیں اور سینئرز خوش آمدید بھی کہتے ھیں یا نہیں ۔ آپ کام کریں ھم آپ کے ساتھ ھیں شکریہ سر پر آپ ھیں بہت سڑیل۔ جی شکریہ۔ ھر بات کا الٹا جواب دیتے ھیں۔ موبائل سے کچھ تصویریں بنائی ھیں شیئر کرتا ھوں سلیکٹ کرکے بتائیں کون کون سی نمائش میں لگاوں۔ بھائی موبائل کی بنائی تصویر اچھی پرنٹ نہیں ھوتی۔ سر ناراض نہ ھوئیے گا کبھی کسی کی حوصلہ افزائی بھی کر دیا کریں تھوڑی سی مدد کیا مانگ لی آپ تو پیچھے سے اتار رھے ھیں ۔ تصویریں دیکھ تو لیں ھوسکتا ھے آپ سے بہتر ھوں اسی ڈر سے آپ نے منع کردیا۔ جی بھیج رھا ھوں جو اچھی لگیں ایڈیٹ کر دیں جی بہتر۔
ایڈیٹنگ کے کوئی پیسے تو نہیں لیں گے بھائی میں اپنی تصاویر کے علاوہ ایڈیٹ نہیں کرتا۔ تو نہ ھی کردیں۔ اس طرح کیسے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا ۔ حوصلہ شکنی کے آپ استاد ھیں ویسے ھی مشہور کر رکھا ھے کہ فوٹوگرافی کے استاد ھیں۔ جی معذرت خواہ ہوں معاف کر دیجئے۔
میں ایسے فون سن سن کر حیرت میں مبتلا ھوتا رھتا ھوں پھر کچھ تصویریں موصول ھوتی ھیں جن پر ایک عظیم سائز کا مونوگرام لگا ھوتا ھے اور نیچے فیس بک پیج بھی درج ھوتا ھے۔ ساتھ کاپی رائٹ پالیسی بھی لکھی ھوتی ھے۔ جی بہت اچھی تصویریں ھیں بناتے رھیئے جناب میں نے کونسی آپکی اجازت سے بنانی ھیں بس ذرا لفٹ کیا کرائی بن گئے استاد۔ کردیا شروع لیکچر ۔ سوری محترم۔
اپنے کام پر توجہ دیجئے اچھی سو یا دو سو تصاویر اکٹھی کیجئے جو آپ کو اچھی لگیں پھر کسی سینئر جس کو آپ بہتر سمجھتے ھوں ان سے مشورہ کیجئے اپنا کام دکھائے کام انکی مدد سے سیلیکٹ کیجئے اور منتخب تصاویر آرٹ گیلریز کو دکھائیے خواہ وہ پرائیویٹ آرٹ گیلریز ھوں یا سرکاری اور تحمل سے انکی بات سنیئے شروع میں تھوڑا وقت لگتا ھے کہ لوگ آپ کے کام کو قبولیت دیں۔ ضروری نہیں کہ آپ کے کام کی فورا نمائش ھوجائے کیونکہ گیلریز کا شیڈول تقریبا ایک سال کا طے ھوتا ھے۔ اگر کوئی گیلری آپکو وقت نہ دے تو ھرگز بھی اس کے خلاف زھر افشانی مت کریں ھوسکتا ھے اپکا اگلا شو اسی گیلری میں ھو۔پاکستان میں تصاویر کی سیل کم ھوتی ھے اور قیمتیں بھی کم ھوتی ھیں اسی لیئے آرٹ گیلریز نمائش سے گریز کرتی ھیں ظاھر ھے انکا کاروبار ھے۔ فوٹوگرافی کی نمائش کے سپانسرز نہ ھونے کے برابر ھیں کوئی کیمرہ کمپنی بھی اس پر پیسے لگانے کو فضول خرچی سمجھتی ھے وہ آپکو دعوت دیتے ھیں آپ تصویریں ھمیں بھیج دیں ھم سوشل میڈیا پر لگا دیں گے اس کے سوا کچھ نہیں۔ زیادہ سے زیادہ پراجیکٹس کیجئے خواہ وہ شادی بیاہ کے ھوں، پروڈکٹ فوٹوگرافی کے ھوں یا انڈسٹریل فوٹوگرافی کے پیسہ کمائیے اور اپنی نمائش پر لگائیے یہی بہترین اور آسان طریقہ ھے نمائش کرنے کا۔ سادہ فریم سادی باڈر اور بغیر شیشہ تصویر ھی اچھی لگتی ھے۔ نمائش کی تیاری کیجئے اور ساتھ ساتھ ڈھول بجائیے میری نمائش آرھی ھے تیار ھوجائیں شاید پہلے آپ نے کبھی ایسی نمائش نہ دیکھی ھو نمائش لگائیے اور انتظار کیجئے عوام کا دوستوں کا اور انکے خراج تحسین پیش کرنے کا ۔ اللہ سب کا حامی و ناصر ہو اور سب کو عزت دیں امین

اپنا تبصرہ بھیجیں